صحافی عمران ریاض خان کی ضمانت کیلئے وکیلوں نے اہم قدم اٹھا لیا

صحافی عمران ریاض خان کی ضمانت کیلئے وکیلوں نے اہم قدم اٹھا لیا

اسلام آ باد (عدالتی رپورٹر ) صحافی عمران ریاض خان کی تھرابی جھیل کا ٹھیکہ اونے پونے داموں لینے کے کیس میں ضمانت کے لیے ان کے وکیلوں نے درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران ریاض خان کے خلاف جھوٹا، بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، عمران ریاض خان کو سیاسی اور ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عمران ریاض کے خلاف اینٹی کرپشن کے پاس ایک بھی ثبوت نہیں ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران ریاض خان کی درخواست ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔ درخواست ضمانت اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں