لاہور (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے ،ایوان میں موجود327 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا، ان کو 225 ووٹ ملے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر سبطین خان کی صدارت میں جاری ہے، سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ میں مریم نواز سمیت اراکین نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس کے بعد سپیکر نے ملک احمد خان کے کامیاب ہونے کا اعلان کیا۔ ملک احمد خان کی جیت کا اعلان ہوتے ہی ایوان نعروں سے گونج اٹھا۔کامیاب ہونے کے بعد انہوں نے سابق سپیکر سبطین خان سے اپنے عہدے کا حلف لیا اور کارروائی آگے بڑھانا شروع کردی۔ سپیکر کیلئے مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار احمد خان بھچرکے درمیان مقابلہ تھا، اس کے بعد ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔
