اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)این اے 128 سے عون چودھری کو ایک بار پھر نشست مل گئی اور الیکشن کمیشن نےان کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عون چودھری این اے 128 سے کامیاب ہوئے ہیں۔ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے این اے 128 میں نتائج سے متعلق فارم 47 پر عمل درآمد روک دیا تھا،حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجا نے انتخابی نتائج کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
