عمران خان کے خط پر آئی ایم ایف کا ردعمل آگیا

عمران خان کے خط پر آئی ایم ایف کا ردعمل آگیا


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کےاڈیالہ جیل میں قید بانی عمران خان کے مبینہ خط پر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کا ردعمل آگیا۔ میڈیا بریفنگ کے دوران ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف جولی کوزیک سے عمران خان کے خط بارے استفسار کیاگیا تو ان کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا سیاسی معاملہ ہے، اس پر بات چیت نہیں کروں گی، آئی ایم ایف پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں بیان نہیں دیتا۔ ا ن کامزید کہناتھاکہ آئی ایم ایف پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے ساتھ معاشی اہداف کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، امید ہے کہ نئی منتخب حکومت پاکستانی عوام کی خوشحالی کے لیے کام کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں