کراچی(نمائندہ خصوصی)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) اور مسلم لیگ (ن) کے مذاکرات کے دوسرے دور کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے سندھ کی گورنر شپ سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا اور وہ جس کا نام دے گی اسے گورنر سندھ مقرر کیا جائے گااور ا س سلسلے میں ن لیگ نے یقین دہانی بھی کرادی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گورنر سندھ کیلئے کامران ٹیسوری کا نام دیئے جانے کا قوی امکان ہے، وہ اب بھی گورنر ہیں۔
