اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے انٹراپارٹی انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کا اعلان کردیااور پارٹی چیئرمین شپ کے لیے بیرسٹر گوہر کا نام سامنے آگیا ہے جنہیں عمران خان نے نامزد کیا ہے ۔ پی ٹی آئی ذرائع نے پاکستان ٹائم کو بتایا کہ بیرسٹر گوہر علی اور عمر ایوب نے سنی اتحاد کونسل میں تاحال شمولیت اختیار نہیں کی، وہ دونوں آزاد حیثیت سے رکن قومی اسمبلی رہیں گے۔عمر ایوب پینل کے ہمراہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کیلئے امیدوار ہوں گے۔
