تیز مرچوں کی وجہ سے بشریٰ بی بی کی طبیعت خراب ہوئی، وکیل نعیم پنجوتھا نے دعویٰ کردیا

تیز مرچوں کی وجہ سے بشریٰ بی بی کی طبیعت خراب ہوئی، وکیل نعیم پنجوتھا نے دعویٰ کردیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) عمران خان اور ان کی اہلیہ کے وکیل نعیم پنجوتھا نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلے دن بشریٰ بی بی کا روزہ تھا ، جو کھانا دیا گیا اس میں تیز مرچیں تھیں، مرچوں سے ان کی طبیعت خراب ہوئی جس کی وجہ سے اگلی صبح ان کے گلے میں چھالے تھے اور وہ ناشتہ بھی نہیں کر پائیں۔ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم پنجوتھا کاکہناتھاکہ بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی ہے ، ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی جس کا کوئی سدباب نہیں ہوا،بشریٰ بی بی کا بلڈ پریشر چیک کرنے کیلئے جومشین دی گئی ،وہ بھی خراب تھی،اڈیالہ میں جگہ اور سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنایا جارہا ہے،ہائیکورٹ نے بھی میڈیکل رپورٹ پر تحفظات کااظہار کیا۔ ان کاکہناتھا کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی جیت چکی ہے،بانی پی ٹی آئی قوم کی آزادی کیلئے کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں