چیئرمین سینٹ کیلئے امیدوار کا نام سامنے آگیا

چیئرمین سینٹ کیلئے امیدوار کا نام سامنے آگیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کے بعد حکومت سازی کے مرحلے کے دورا ن چیئرمین سینٹ کے لیے امیدوار کا نام سامنے آگیا ہے اور مسلم لیگ ن واتحادیوں کی طرف سے پیپلزپارٹی کے یوسف رضاگیلانی کا نام سامنے آیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا سپیکر مسلم لیگ (ن) جبکہ ڈپٹی سپیکر پیپلزپارٹی کا ہو گا، بلوچستان کا وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی کی جانب سے ہو گا جبکہ دیگر عہدوں میں شراکت داری کی جائے گی۔ چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی کا نام پسندیدہ ترین امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں