ندیم افضل چن نے مسلم لیگ ن کی ڈیمانڈ پر صدارت قبول کرنے کا دعویٰ کردیا

ندیم افضل چن نے مسلم لیگ ن کی ڈیمانڈ پر صدارت قبول کرنے کا دعویٰ کردیا

کراچی (وقائع نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنماندیم افضل چن نے مسلم لیگ ن کی ڈیمانڈ پر صدارت قبول کرنے کا دعویٰ کردیا۔ مذاکراتی ٹیم کے رکن ندیم افضل چن نے کہا کہ صدر پاکستان کا عہدہ مسلم لیگ( ن) کی ڈیمانڈ پر لے رہے ہیں، بلوچستان میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی اور مسلم لیگ (ن) بلوچستان حکومت میں انکی اتحادی ہوگی تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ کون وزیراعلیٰ بلوچستان ہوگا۔ پیپلزپارٹی مرکز میں حکومت میں شامل نہیں ہوگی تاکہ مسلم لیگ (ن )کو فری ہینڈ ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں