ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کے خلاف تھری ایم پی او معاملے پر ڈپٹی کمشنر کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد جہاں بھی نظرآئیں، انہیں گرفتارکرلیں، تھری ایم پی اوآرڈرکے معاملے پرتوہین عدالت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار نے سماعت کی۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر عرفان نوازمیمن کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس بابر ستار نے آئی جیز کو حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو گرفتار کر کے پیش کریں، اس موقع پر وکیل شاہ خاور کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمرہ ادائیگی کیلئے اجازت مانگی تھی، عدالت کی جانب سے ان کی عمرہ ادائیگی پر جانے کی استدعا مسترد کر دی گئی تھی۔وکیل کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کو والدہ نے حکم دیا کہ عمرہ ادائیگی کیلئے جانا ہے، والدہ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ ہو گئے، جس پر جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ اس عدالت کو آگاہ کیے بغیر روانہ ہو گئے؟ اس وقت وہ کہاں ہیں؟وکیل شاہ خاور نے جواب دیا کہ اس وقت وہ خیرپور میں ہیں، عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے، عدالت میں ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر اور ایس پی صدر فاروق پیش ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں