شہباز شریف کی بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات جاری

شہباز شریف کی بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات جاری

اسلام آباد(وقائع نگار)وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبا زشریف اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کے مابین اسلام آباد میں ملاقات جاری ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق شہباز شریف کی آصف زرداری اوربلاول بھٹو سے ملاقات اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر ہو رہی ہے، ملاقات میں بریک تھرو کا امکان ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے اپنے موقف میں لچک دکھانے کی صورت میں حتمی معاہدہ کریں گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سے قبل صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی نواز شریف سے مری میں ملاقات ہوئی جس میں سینیٹر اسحاق ڈار اور رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہوئے تھے۔رابطہ کمیٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور شہباز شریف کو پیپلزپارٹی کیساتھ رابطوں پر بریف کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں