لاہور (نمائندہ خصوصی)متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) پاکستان نے مسلم لیگ ن کی ممکنہ وفاقی حکومت کا حصہ بننے کی حامی بھر لی اور بدلے میں سندھ کی گورنر شپ ، وزارتیں اور قانون سازی کی شرائط پیش کردیں۔ پاکستان ٹائم کے ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے وفاقی کابینہ میں 4 وزارتیں مانگ لیں اور قانون سازی سے متعلق بھی 3 مطالبات سامنے رکھ دیئے۔اس کے علاوہ متحدہ نے قانون سازی سے متعلق این ایف سی ایوارڈ کی رقم صوبائی حکومتوں کی بجائے مقامی حکومتوں کو دینے کا مطالبہ کیا ہے، کوٹہ سسٹم پورے ملک میں نافذ اور عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اور مقامی حکومتوں کا عمل مسلسل جاری رہے اور جہاں ایسا ممکن نہ ہو وہاں عام انتخابات روکے جائیں۔
