liaqat chatha

”لیاقت چٹھہ کا ویزہ لگ گیا “سابق اپوزیشن لیڈر کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق اپوزیشن لیڈر نے انکشاف کیا ہے کہ لیاقت چٹھہ کرپشن کا بادشاہ تھا،اس کا امریکہ کا ویزا لگ گیا ہے ،وہ ملک سے بھاگنے کی کوشش کرے گا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق راجہ ریاض نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کو عثمان بزدار نے وہاں تعینات کیا تھا ،لیاقت چٹھہ نے بیس سال فیصل آباد میں نوکری کی ،وہ کرپشن کا بادشاہ تھا ،اس نے امریکہ میں گھر بنا رکھا ہے ،اب ملک سے بھاگنے کی کوشش کرے گا ،نگران وزیر داخلہ اس کے بیان کی انکوائری کرائیں اور نام ای سی ایل میں ڈالیں ۔

یہ بھی پڑھیں : شہریار آفریدی ،شاندانہ کیس کی سماعت،ڈپٹی کمشنر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں