لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاﺅس جلاﺅ گھیراﺅ کیس کی سماعت ،ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اے ٹی سی نے عائشہ بھٹہ ،زین عمران سمیت مزید 15ملزمان کی ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔جج نوید اقبال نے کہا کہ روزانہ 15سے20 ملزموں کی ضمانتوں پر فیصلہ ہو گا ۔یاد رہے کہ 199گرفتار ملزمان نے ضمانتوں کیلئے درخواست دے رکھی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ”تحریک انصاف سب سے بڑی پارٹی ہے “بلاول کا اعتراف ،ن لیگ کو مشروط ووٹ کی پیشکش