اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے )نے جعلسازی میں ملوث ملزم کو وفاقی دارالحکومت سے گرفتار کرلیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم فیض علی سید خود کو سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل ظاہر کرتا تھا اور واٹس ایپ کے ذریعے مختلف سرکاری افسران کو کال کرتا اور دھمکاتا تھا۔ حکام کے مطابق ملزم کے خلاف جعل سازی کے تحت ملک بھر میں مقدمات درج تھے۔
