ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 43ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے نتیجے میں جے یوآئی کے رہنما مولانا فضل الرحمان کا بیٹا ہار گیا۔ حلقے کےتمام 348 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیاہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ’داور کندی ‘ 64 ہزار 483 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جمعیت علماء اسلام کے مفتی اسعد محمود 63 ہزار 900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔یادرہے کہ 8 فروری کے روز این اے 43 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی صورتحال کےباعث ان 6 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ نہیں ہو سکی تھی۔
