nijkari

قومی اداروں کی نجکاری پرپیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پھڈا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اداروں کی نجکاری کے معاملے پر پی ڈی ایم کی دونوں بڑی جماعتوں میں شدید اختلاف ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اداروں کی نجکاری پر نیا اختلاف سامنے آ گیا ہے ،پی پی نے اداروں کی فوری نجکاری کی مخالفت کی ہے ،ن لیگ کا موقف ہے کہ پی آئی اے ،ریلویز ،سٹیل ملز اور دیگر اداروں کی جنکاری سے خسارہ ختم ہو جائے گا ۔پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ اس عمل سے بیروزگاری میں اضافہ ہو گا جس سے عوام میں پارٹی کا منفی تاثر جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں : بالاج ٹیپو کا قاتل کون ؟اہم معلومات منظر عام پر آ گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں