پشاور (جنرل رپورٹر) پی ٹی آئی پی کے ساتھ ممکنہ اتحاد کے معاملے پر پی ٹی آئی کے اندر اختلاف سامنے آگئے اور اتحاد کی صورت میں الگ بلاک بنائے جانے کی دھمکی آگئی۔ تحریک انصاف کےر ہنما جنید اکبر خان نے کہاکہمحمود خان اور پرویز خٹک کے کہنے پر پارٹی رہنماؤں اور ورکرز پر جو ظلم کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی، گھر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، پی ٹی آئی پی کے ساتھ اتحاد کیا گیا تو ہم اپنا لائحہ عمل بنائیں گے، ملاکنڈ ڈویژن بلکہ خیبرپختونخوا کے اکثر قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران پی ٹی آئی پی کے ساتھ اتحاد کرنے کے لئے تیار نہیں، پی ٹی آئی پی کے ساتھ اتحاد کیا گیا تو اپنا بلاک بنائیں گے۔
