کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے بیان پر پاکستان بار کونسل کا سخت ردعمل ، مطالبہ کردیا

کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے بیان پر پاکستان بار کونسل کا سخت ردعمل ، مطالبہ کردیا

اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان بار کونسل نے سابق کمشنر راولپنڈی کے چیف جسٹس پر الزامات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان پر الزامات برداشت نہیں کر سکتے ، ساتھ ہی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سابق کمشنر نے چیف جسٹس کو دھاندلی میں ملوث کرنے کیلئے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے، پوری وکلا برادری چیف جسٹس، دیگر ججز اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، اس طرح کے جھوٹے الزامات چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کو متنازع بنانے کی کوشش ہے۔ پاکستان بار کونسل نے کہا کہ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، متعلقہ ادارے سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں