فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی ) مسلم لیگ ن کے طلال چوہدری نے بھی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو ذاتی طورپر جاننے کا اعترا ف کرلیا ،یادرہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہونے اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان کیاتھا۔ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو میں طلال چوہدری کاکہناتھاکہ کمشنر لیاقت چٹھہ کو ذاتی طور پر جانتاہوں،انہوں نے یہ بیان کسی مفاد کی وجہ سے ہی دیا ہے لیکن لیاقت چٹھہ نے کوئی تفصیل نہیں بتائی کہ دھاندلی کیسے کی؟ کن آراوز کو دھاندلی کے احکامات دیئے ۔
