راولپنڈی (نمائندہ خصوصی )کمشنرراولپنڈی کےانتخابات بارے بیان پرپاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کا ردعمل بھی آگیا اور کہا ہے کہ کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بدترین دھاندلی کابھانڈا پھوڑدیا،راولپنڈی ہی نہیں سارے پنجاب میں یہی کھیل کھیلا گیا۔ اڈیالہ جیل میں وکیل سردارعبدالرازق نےچوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات کی ۔اس موقع پرچوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ کمشنرراولپنڈی نے انتخابات میں بدترین دھاندلی کابھانڈا پھوڑدیا، ڈی سیزاورر یٹرننگ آفیسرزکے ذریعے انتخابی نتائج بدلے گئے، ظلم زیادہ دیرنہیں چل سکتا، جلد مزیدحقائق بھی منظرعام پر آئیں گے۔
