اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم ) پاکستا ن نے بھی کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کی حمایت کردی اورخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ پارٹی کنوینئر نے کہا کہ ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ہماری چوائسز ہی ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں گی ، کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں، ان کے پیچھے جو ہاتھ ہے وہ بے نقاب ہونا ضروری ہے، ہر شخص کو برابر کا محب وطن سمجھا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار بھی جیتے ہیں، حالیہ انتخابات 2018 کے مقابلے میں شفاف الیکشن تھے۔
