لکی مروت (وقائع نگار)صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 106 سے نومنتخب آزاد امیدوار ہشام انعام اللہ نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی،انہوں نے 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کو چھوڑ کر ایک آزاد حیثیت سے پی ٹی آئی اور جمعیت دونوں کے امیدواروں کو شکست دی۔ پاکستان ٹائم کے مطابق ہشام انعام اللہ سابق وزیر صحت اور سوشل ویلفیئر رہ چکے ہیں ،انہوں نے 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لکی مروت سے کامیابی حاصل کی تھی لیکن 9مئی کے بعد پارٹی سے راہیں جدا کرلی تھیں،ہشام انعام اللہ نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
