انتخابات میں دھاندلی،بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال کا چوتھا روز،نظام زندگی برہم

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)عام انتخابات 2024میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں جبکہ بلوچستان میں چار جماعتی اتحاد کی اپیل پر پہیہ جام ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق بلوچستان میں انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں اور انتخابی نتائج کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی جانب سے احتجاج چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے ،پہیہ جام ہڑتال کی کال چار جماعتی اتحاد نے دی تھی ،اس اتحاد میں بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتون خوا میپ، نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی شامل ہیں۔بلیلی کے مقام پر کوئٹہ، پشین، چمن، لورالائی اور ڑوب شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔درخشاں میں کوئٹہ، مچ، سبی شاہراہ اور سونا خان کے قریب مستونگ کراچی شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔چار جماعتی اتحاد نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف آج شاہراہوں پر پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے، کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی طرف سے کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیا گیا، لورالائی میں پی ٹی آئی کارکنان نے ڈی سی/ڈی آر او آفس کے قریب دھرنا دیا، قلات میں بی اے پی کارکنوں کی طرف سے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا گیا، قلعہ عبداللہ میں پی کے میپ اور جے یو آئی کے کارکنوں کی طرف سے ڈی سی آفس چمن کے قریب دھرنا دیا گیا، چمن میں اے این پی کے اراکین کی طرف سے ڈی سی آفس اور زرابند بی ایریا میں دھرنا دیا۔ خاران میں پیپلز پارٹی کی جانب سے آر او آفس، سیکرٹریٹ چوک، خاران کے سامنے دھرنا دیا گیا، سبی میں آزاد امیدوار ممبران کی طرف سے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں