لاہور(وقائع نگار)نگران صوبائی وزیراطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی خودکشی کی باتیں کررہے ہیں، ان کی ذہنی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس ” میں گفتگو کرتے ہوئے عامر میر نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کو 10 روز بعد خیال آیا کہ دھاندلی ہوئی ہے، وہ دس روز تک کیوں خاموش رہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس معاملے کی انکوائری کرانے کا اعلان کیاہے ، لیاقت چٹھہ کے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کے ساتھ تعلقات ہیں۔خیال رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابی بے ضابطگی پراپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی عام انتخابات میں 70، 70 ہزار کی لیڈ کو ہم نے شکست میں تبدیل کیا ، راولپنڈی میں ہارے ہوئے امیدواروں کوجتوایا گیا۔انکا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ پہلے مجھے الیکشن ڈیوٹی پر لگایا گیا، الیکشن ٹھیک سے نہیں کروا سکا، میں استعفیٰ دے کر اپنے ضمیر کا بوجھ اتار رہا ہوں، مجھ سمیت جو لوگ اس ظلم میں شامل ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے، انتخابی دھاندلی پر خود کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔
