سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے کرکٹرز کیلئے ٹیسٹ میچ فیس بڑھانے کا مطالبہ کردیا

سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے کرکٹرز کیلئے ٹیسٹ میچ فیس بڑھانے کا مطالبہ کردیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک )سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے کرکٹرز کیلئے ٹیسٹ میچ فیس بڑھانے کا مطالبہ کردیا اور کہاہے کہ زیادہ میچ فیس نہ دی گئی تو کرکٹرز ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دیں گے اور ریٹائرمنٹ لینا شروع کردیں گے۔ اپنے ایک بیان میں خالد محمود نے کہا ہے کہ لیگز کی کشش بڑھتی جارہی ہے جہاں کروڑوں روپے ملتے ہیں، جب فاسٹ بولرز کو صرف 4 اوور کرنا ہوں تو وہ کیوں ٹیسٹ میں جان مارے گا، ٹیسٹ میں وہ اسی وقت دلچسپی لے گا جب اس کو زیادہ پیسہ ملے گا، کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کے لیے بچانا ہے تو بورڈ کو حکمت عملی بنانا ہوگی، بورڈ کے اعلی عہدیداروں کی تنخواہیں زیادہ ہوسکتی ہیں تو کرکٹرز کو زیادہ پیسے کیوں نہیں دیے جاسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں