لاہور(کامرس ڈیسک ) موسم بدلتے ہی انڈے کا کاروبار کرنے والوں کی چاند ی ختم ہوگئی اور طلب میں کمی کی وجہ سے قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔ انڈوں کی فی درجن قیمت28روپے کمی کے بعد 237 روپے ہو گئی جبکہ مزید کمی بھی متوقع ہے۔ ادھربرائلرمرغی کے گوشت کی قیمت 612روپے اور زندہ برائلر مرغی کی پرچون قیمت422روپے فی کلوبرقرار ہے۔
