کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ

کوئٹہ(وقائع نگار) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، جس کے بعد وہ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر ا?گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 25 کلومیٹر اور مرکز کوئٹہ سے 125 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں