PTI agitation arrest

دھاندلی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج ،ریلیاں،تحریک انصاف کے متعدد کارکن گرفتار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف کی کال الیکشن میں دھاندلی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج اور ریلیاں ،متعدد کارکنوںکو گرفتار کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے دھاندلی کیخلاف اسلام آباد ،لاہور ،ملتان ،پشاور ،بہاولپور سمیت تمام بڑے چھوٹے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالیں ،پولیس بھی سرگرم رہی اور مختلف مقامات سے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا ۔تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : کمشنرکے الزامات، الیکشن پر سوالیہ نشان،سپریم کورٹ کے ججز نے بھی سر جوڑ لیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں