اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام کےن رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے غیرت اور ایمانداری کا مظاہرہ کیا ،ان کو یہ بھی بتانا چاہیے تھا کہ کس نے دھاندلی کیلئے ان پر دباﺅ ڈالا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ ملک میں دوبارہ الیکشن ہونا چاہیے ،عدالت کو اس معاملے کا فوری سوموٹو لینا چاہیے ،چیف الیکشن کمشنر کو فوری استعفا دینا چاہیے ،مولانا فضل الرحمان کے موقف کی تائید ہوئی ہے ،پنڈی میں دھاندلی کے یہ حالات تھے تو باقی ملک میں کیا کچھ نہیں ہوا ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں : ”الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی “کمشنر راولپنڈی کا اعتراف جرم ،استعفا دیدیا