اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کا اعتراف جرم بڑا اہم ہے ،اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کمشنر کے تمام الزامات کی انکوائری کی جائے ،فارم 45کے مطابق ہمارے امیدوار جیت رہے تھے ،راولپنڈی ڈویژن میں الیکشن کو کالعدم قرار دیا جانا چاہیے ۔
یہ بھی پڑھیں : ”الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی “کمشنر راولپنڈی کا اعتراف جرم ،استعفا دیدیا