تحریک انصاف کی احتجاج کی کال،ملک بھر میں آج مظاہرے ،اسلام آباد میں رینجرز طلب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی کال پر آج ملک بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے ،اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کال دی ہے کہ عوام آج کاروباری سرگرمیاں معطل کر دیں ،ووٹ کی حرمت کیلئے اپنی آواز کو بلند کریں ۔تحریک انصاف آج وسطی پنجاب میں دس مقامات پر احتجاج کرے گی ،پشاور ،ملتان ،بہاولپور ،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،قصور سمیت تمام شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہونگے ،پریس کلبوں کے باہر احتجاج کیا جائے گا ۔اسلام آباد کی انتظامیہ نے احتجاج یا ریلی کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے رینجرز کی اضافی نفری طلب کر لی ۔

یہ بھی پڑھیں :

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں