اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے قیادت کو وفاقی حکومت نہ لینے کا مشورہ دیدیا ،جاتی عمرا میں پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا احوال سامنے آ گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیگی رہنماﺅں نے نواز شریف سے کہا ہے کہ وفاق میںحکومت نہ بنائیں پیپلز پارٹی قدم قدم پر بلیک میل کرے گی ،پیپلز پارٹی فائدے بھی لینا چاہتی ہے اور سامنے بھی نہیں آنا چاہتی ،پی پی مکمل ساتھ دے تو حکومت لینے میں کوئی حرج نہیں ۔نواز شریف اس دوران مکمل خاموشی اختیار کیے رہے ،ن لیگ نے اس حوالے سے مشاورت کو وسیع کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے ۔
