اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، سرکاری گاڑیوں کو بھی چیک کرنے کا حکم
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے لہذا کسی بھی احتجاج یاریلی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی سیاسی اجتماع کا حصہ بننے سے گریز کریں، اسلام آباد پولیس احتجاجی سرگرمی میں شریک افراد کے خلاف کارروائی کرے۔
