تحریک انصاف نےمولانا فضل الرحمان کو دھاندلی کیخلاف اور اپوزیشن میں ساتھ چلنے کی دعوت دیدی

تحریک انصاف نےمولانا فضل الرحمان کو دھاندلی کیخلاف اور اپوزیشن میں ساتھ چلنے کی دعوت دیدی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کو دھاندلی کیخلاف اور اپوزیشن میں ساتھ چلنے کی دعوت دے دی، وفد نے عمران خان کا پیغام بھی مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے جمعیت علما اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی، مولانا فضل الرحمان نے وفد کا خیرمقدم کیا۔اس ملاقات کے دوران پی ٹی آئی وفد اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان حالیہ انتخابات اور مبینہ دھاندلی سمیت تحفظات پر بھی گفتگو ہوئی۔ پی ٹی آئی وفد نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا۔پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور اپوزیشن میں ساتھ چلنے کی دعوت دی۔ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد کے موقع پر نجی ٹی وی سے بات چیت میں پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے گھر وزیراعظم کا ووٹ لینے آئے ہیں۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا کہ پوری قوم کے سامنے ایک نقشہ نظر آرہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے اسد قیصر کی قیادت میں بیرسٹر سیف، عمیر نیازی، فضل خان پر مشتمل وفد جے یو آئی سربراہ سے ملاقات کے لئے آئے،جو مدعا پی ٹی آئی کی طرف سے رکھا گیا، جو پہلے سے ہی جے یو آئی کا بھی مدعا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں