مسلسل دوسرے روز بھی زلزلہ

مسلسل دوسرے روز بھی زلزلہ


سوات (وقائع نگار خصوصی ) مسلسل دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اورسوات، مینگورہ اور گرد و نواح میں 4.9 شدت کا زلزلہ آیا، اس سے قبل بلوچستان میں جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 142 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں