کراچی (بزنس ڈیسک) مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوگیا جبکہ سٹاک مارکیٹ بھی گرگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں 1300 روپے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 400 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی۔ 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1115 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 99 روپے ہو گئی۔ ادھر سٹاک مارکیٹ میں مندی کے سبب مزید 984 پوائنٹس کی کمی ہو گئی، کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 984 پوائنٹس گراوٹ کے بعد 100 انڈیکس 60 ہزار 35 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہوتا رہا۔گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا اختتام خسارے پر ہوا، 1133 پوائنٹس گراوٹ سے 100 انڈیکس 61 ہزار 20 پوائٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
