clean chit

پیر پگارا نے عمران خان کو کلین چٹ دیدی

جامشورو (مانیٹرنگ ڈیسک) پیر پگارا نے کہا ہے کہ میری نظر میں عمران خان چور نہیںہے ،اگر وہ چور ہے تو پھر ہم سب چور ہیں ۔
جانشورو میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ عمران خان سے پہلے تو توشہ خانہ سے گاڑیاں لی گئیں ،الیکشن کمیشن ان کی بات کیوں نہیں کرتا ،پی ٹی آئی نے جس طرح کے پارٹی الیکشن کرائے اسی طرح کے الیکشن باقی تمام پارٹیوں نے بھی کرائے تو صرف پی ٹی آئی کیلئے کیوں الیکشن کمیشن نے زمین آسمان ایک کر دیا ۔عمران خان چور نہیں ہے اس سے غلطی ضرور ہو سکتی ہے کیونکہ انسان ہے ،غلطی نہ کرتا تو فرشتہ ہوتا ۔

یہ بھی پڑھیں : ”چوری کے مینڈیٹ پر حلف اٹھانے والے شرم کریں،مستقبل پی ٹی آئی ،جی ڈی اے کے نوجوانوں کا ہے “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں