جامشورو(مانیٹرنگ ڈیسک) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہاالیکشن کے نتائج ڈھائی سے تین ماہ پہلے ہی بک چکے تھے اور ادائیگی ہو چکی تھی ،اس طرح سے بننے والی حکومت آٹھ سے دس ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی ،مارشل لا یا ایمرجنسی لگ سکتی ہے ۔
جامشورو میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہا کہ اس الیکشن کے بعد مہنگائی آسمان تک چلی جائے گی ،مڈل کلاس ختم ہو جائے گی اور معاشری تباہ ہو جائے گا ،ایمرجنسی یا مارشل لا لگا تو یہی جج اس کو تحفظ دینگے ،اللہ اس ملک کو اور ہماری فوج کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ،ہمارے ججز اور فوج کی اللہ رہنمائی فرمائے ۔
