جامشورو(مانیٹرنگ ڈیسک) پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا ، حق واپس لینے تک جدوجہد جاری رہے گی ،فیصلہ ساز غور کر لیں ورنہ وہ دن دیکھنا پڑے گا جو ہم نہیں دکھانا چاہتے ۔
جامشورو میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پیر صدر الدین شاہ نے کہا کہ سب کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں ،الزام الیکشن کمیشن ،اداروں اور بیوروکریسی پر آئے گا ،عوام کا ٹیکس کھا رہے ہیں مگر ان کا پیٹ نہیں پھٹتا ،چوری کے مینڈیٹ پر حلف اٹھانے والوں کو شرم آنی چاہیے ،دو تہائی اکثریت لینے آنے والوں کو سادہ اکثریت بھی نہ ملی ۔
