محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نئی پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نئی پیشنگوئی کردی

لاہور (وقائع نگار خصوصی)محکمہ موسمیات نے 17 فروری سے بارشوں کی نئی پیشنگوئی کر دی ۔ پاکستان ٹائم کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ 17 فروری کی رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، 17 سے 21 فروری کے دوران ملک کے بالائی ، وسطی علاقوں میں بارش ہو گی ،17 سے 21 فروری کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، اس کے علاوہ اسلام آباد ،پنجاب ، مری گلیات میں بھی بارش متوقع ہے ، 18 سے 19 فروری کو ملتان ، بھکر ، راجن پور ، ڈی جی خان میں بارش کا امکان ہے جبکہ17 سے 20 فروری کے دوران کےپی میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں