اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف الیکشن میں دھاندلی کیخلاف حکمت عملی کیلئے تحریک انصاف جے یو آئی کے ساتھ بھی مشاورت کیلئے تیار ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن میں دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے اور مشاورت کے ساتھ حکمت عملی بنانے کا اعلان کر دیا ہے ،اسد قیصر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جے یو آئی ،جماعت اسلامی سمیت تمام جماعتوں کے ساتھ ملکر حکمت عملی بنائینگے ۔
یہ بھی پڑھیں : عمر ایوب وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد،عمران خان نے منظوری دے دی