راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسد قیصر کپتان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر بانی پارٹی سے ملاقات کیلئے جیل پہنچے ہیں،ملاقات میں سابق سپیکر اسد قیصر سابق وزیراعظم عمران خان سے ملک کی سیاسی صورتحال اور اتحادیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے ۔
