اسلام آباد (نامہ نگار ) پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کا الوداعی اجلاس طلب کرلیاگیا جس دوران اراکین سینیٹ الوداعی تقاریر کریں گے۔ اعلامیہ کے مطابق سینیٹ کا آخری اجلاس 19 فروری کو طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق سینیٹ کا آخری اجلاس طلب کرنے کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سمری ارسال کردی گئی، سینیٹ کے اس اجلاس میں ممبران الواع تقاریر کریں گے۔
