نیو یارک(فارن ڈیسک)امریکہ نے ایران کی جانب سے وینزویلا کی سرکاری ایئر لائن کوبیچا جانے والا بوئنگ 747کارگو طیارہ پکڑلیا۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق امریکہ کی جانب سے پابندیوں کی فہرست میں شامل ماہان ایئرسے وینیزویلا کو فروخت کیا جانے والا طیارہ ارجنٹائن سے امریکہ روانہ کر دیا گیا ہے جسے اب کباڑ کے طور پرفروخت کیا جائے گا،یہ طیارہ فروخت کرنا تہران پرعائد پابندیوں کی صریحا خلاف ورزی تھی۔ دوسری جانب وینیزویلا حکومت نے امریکی قدام کو شرمناک قرار دیتے ہوئے طیارہ واپس لینے کے لیے قانون کا سہارا لیے جانے کا عندیہ دیا ہے۔
