ٹیکساس(فارن ڈیسک)امریکہ میں تیزرفتار گاڑی کا ڈرائیورسیدھا ہسپتال کی ایمرجنسی میں جا پہنچا لیکن چوٹیں لگنے سے دم توڑ گیاجبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ تفصیل کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک تیز رفتار گاڑی سینٹ ڈیوڈ نارتھ آسٹن میڈیکل سینٹر کے ایمرجنسی روم کی لابی میں جا گھسی، اس حادثے میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا اور 5افراد زخمی ہوگئے،حادثے کے بعد فوری طورپر ایمرجنسی روم میں سی پی آر دی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ آسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ایوسٹن ٹریوس کائونٹی ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے کیپٹن کرسٹا اسٹیڈمین نے بتایا کہ منتقل کیے گئے افراد میں سے ایک بچہ زیادہ زخمی ہے جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
