کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی سرفراز احمد سے منہ موڑلیا، کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی سرفراز احمد سے منہ موڑلیا، کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی سرفرازاحمد سے منہ موڑ لیا اور آٹھ سال بعد انہیں کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ سرفراز احمد خود ٹیم کی کپتانی سے بریک لینا چاہتے ہیں کوچ شین واٹسن ٹیم منیجمنٹ سے رائے لیکر نئے کپتان کا فیصلہ کریں گے، ممکنہ طور پر سرفراز احمد کی جگہ رائلی روسو یا سعود شکیل کو کپتان بنانے پر غور کیا جارہا ہے جس کا فیصلہ اگلے دو چار روز میں ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں