کراچی (نمائندہ خصوصی)حالیہ الیکشن میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 80 سے الیکشن جیتنے والے پیپلزپارٹی کے امیدوار انتقال کرگئے،عبدالعزیز جونیجو کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اورآغاخان ہسپتال میں زیرِعلاج تھے۔ پاکستان ٹائم کے مطابق عبدالعزیز جونیجو 8 فروری کے عام انتخابات میں 52131 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ عبدالعزیز جونیجو پی ایس 80 خیرپورناتھن شاہ سے الیکشن میں کھڑے تھے۔ پیپلز پارٹی رہنما 2013 اور 2018 میں بھی ایم پی اے منتخب ہوچکے ہیں۔
