کراچی (بزنس ڈیسک ) روپے کے مقابلےڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ تھم گیا تاہم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس سے نیچے آگیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 16 پسے کا اضافہ ہوگیا، جس سے ڈالر مہنگا ہوکر 279 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے آگیا ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 59 ہزار 648 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔ یاد رہے کہ الیکشن کے بعد سے اب تک 100 انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے۔
