گورنر سندھ کا پیر پگاڑا سےرابطہ،کردار ادا کرنے کی درخواست کردی

گورنر سندھ کا پیر پگاڑا سےرابطہ،کردار ادا کرنے کی درخواست کردی

کراچی (وقائع نگار خصوصی ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیر پگاڑا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران ملک کی سماجی اور معاشی صورتحال میں بہتری کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ پاکستان ٹائم کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، گورنر سندھ نے پیر پگاڑا سے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان پر ہیں، ملک کئی طرح کے بحرانوں کا شکار ہے، آپ اپنے والد کی طرح کنگری ہاس کے دروازے کھول دیں اور مفاہمتی کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں